

Loading content...
اس لئے میں گزارش کروں گا کہ آپ لوگ اپنے خمس کا مکمل حساب کریں اور اسے مالک حقیقی تک پہنچانا واجب ہے کیونکہ اس دور میں خمس لینے کو ایک کاروبار بنا دیا گیا ہے اس لئے خمس دینے میں بھی بہت احتیاط کرنا لازم ہے اس میں اولین چیز جو ہے وہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے رابطہ کریں اس دور میں ان کا دروازہ بند نہیں ہے اس پر میں بار ہا عرض کرچکا ہوں اور کرتا رہوں گا کہ جو لوگ یہ کہتے کہ ہمارا شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے رابطہ نہیں ہوسکتا وہ نمبر دو لوگ ہیں اور ان کی خواہش یہی ہے کہ کوئی بھی اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے رابطہ نہ کرے اور ان کی دکان چلتی رہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ جب کوئی شخص اپنے مالک زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے رابطہ پیدا کر لیتا ہے تو وہ ذات اقدس تو کسی نمبر دو آدمی کی طرف اشارہ نہیں فرمائیں گے اس طرح ان کی دکان بندہوجائے گی اس لئے وہ مسلسل یہ پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں کہ اس دور میں کسی کا رابطہ اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے نہیں ہو سکتا اور انہوں نے یہ جھوٹ اس کثرت سے پھیلایا ہے کہ اب کوئی شخص یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہمارا اپنے شہنشاہ زمانہ علیہ الصلوات والسلام سے رابطہ ہو سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار