

Loading content...
ایک خراسانی شیعہ نے شہنشاہ معظم امام علی الرضاؐعلیہ الصلوات والسلام سے خمس میں تصرف کرنے کی اجازت طلب کی تو انہوںنے اسے یہ جواب تحریر فرمایا کہ اللہ کے بتائے ہوئے طریقوں کے بغیر کسی شخص کا مال دوسرے شخص پر حلال نہیں ہو سکتا چونکہ خمس ہمارے لئے دین پر اعانت کا ذریعہ ہے اور سادات کے اہل و عیال کیلئے ذریعہ معاش ہے اسی کے ذریعہ ہم سادات ظالم حکمرانوں سے اپنی عزت و آبرو کا تحفظ کرتے ہیں اس لئے ہمارا حق ]خمس[ہم سے نہ چھینو اورتم خود کو ہماری دعاؤں سے محروم نہ کرو چونکہ خمس کا نکا لنا وسعت رزق کی کلید ہے اورگناہوں کا کفارہ بھی ہے، مسلمان وہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے عہد کو پورا کرے اوروہ مسلمان نہیں جو زبان سے تو اقرار کرے مگر دل کے ساتھ مخالفت کرے… والسلام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار