

Loading content...
دوستو!ـجیسا کہ میں عرض کر رہا تھا کہ مال خمس پر تصرف کا کسی کو حق نہیں بلکہ جب تک شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف حکم یا اجازت نہ فرمائیں اسے استعمال کرنا جائز نہیں بلکہ موجب ہلاکت ہے جیسا کہ ابو بصیر صحابی نے شہنشاہ معظم اما م محمد باقرعلیہ الصلوات والسلام سے دریا فت کیا وہ آسان سے آسان تر عمل کو ن سا ہے جس سے انسان جہنم میں داخل ہو جائے گا؟…انہوں نے فرمایا یتیموں کا مال کھانا چاہے وہ ایک درہم ]چار آنے[ ہی کے برابر کیوں نہ ہو اس کے بعد فرمایا ہم اہل بیت علیہ الصلوات والسلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد یتیم ہیں چونکہ اللہ نے ہم پر صدقہ حرام فرما دیا ہے اور خمس ہمارے لیے فرض کیا ہے ]الوسائل[
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار