

Loading content...
دوستوآج ہم دیکھتے ہیں کہ مال خمس کو ہر کوئی اپنے اوپر مباح کئے ہوئے ہے اس لئے میں خمس لینے والے حضرات سے مؤدبانہ التماس کروں گا کہ وہ مال خمس لینے کے بارے میں عجلت سے کام نہ لیں بلکہ آپ پہلے اپنے زمانے کے امام عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے رابطہ پیدا کریں اور ان کی اجازت کے بغیر مال خمس کو ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے خصوصاً جو غیر سادات ہیں انہیں اس آگ سے نہیں کھیلنا چاہیے کیونکہ یہ مال خمس میں جو سہم ہیں ان میں سے جو سہم سادات ہے وہ سادات کا حق ہے جس کے بارے میں کسی عالم و غیر عالم نے نہیں لکھا کہ اسے کوئی غیر سید استعمال کر سکے بلکہ جو لوگ نعوذ باللہ عقد سادانی جیسے معاملے میں بھی جواز کی طرف راغب ہیں وہ بھی اپنی توضیح المسائل میں لکھتے ہیں کہ جو امتی سے سادانی]ملعونہ[ کا ]ملعون[ بیٹا ہو اسے بھی خمس دینا حرام ہے اور وہ سادانی ]ملعونہ[ خمس کو اپنے غیر سید ]ملعون[ شوہر کے استعمال میں نہیں دے سکتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار