

Loading content...
تم مجھے اپنے نفسوں پر اس بات کیلئے گواہ قرار دو کہ اللہ تعالی کے بغیر کوئی اور معبود نہیں اور ہمؐ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں اور شہنشاہ معظمؐامیرکائنات علیہ الصلوات والسلام ہمارے وصی اور امیر المو منینؐ ہیں، ان کی اطاعت اللہ د اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت ہے ان کے بعد جتنے بھی امام علیہم الصلوات والسلام ہوں گے وہ ان کی اولاد میں سے ہوں گے یہ بھی ہے کہ ہمارے اہل بیت کی محبت ہر مو من و مو منہ پر واجب ہے اور اس کے ساتھ نماز کی بر وقت پا پندی اور ما ل حلا ل سے زکواة کی ادائیگی اوراس کو صحیح مقام پر خرچ کرنا اور جو چیزیں بھی لوگوں کی ملکیت ہیں ان میں سے خمس نکالنا واجب بھی ہے اور اسے مو منین کے سر پرست اور شہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام تک پہنچانا اور ان کے بعد ان کے فرزند ان اطہار علیہم الصلوات والسلام تک پہنچانا بھی واجب ہے اور جو اس سے عاجز ہو اور تھوڑے مال پر قادر ہو تو وہ خمس کو میرے اہل بیت اولاد آئمہ میں سے ضعیف و کمزور سادات تک پہنچا دے پھر آپ نے فر مایا ھذہ شروط ا لاسلام و مابقی اکثر یہ اسلام کی کچھ شرطیں ہیں اور جو شرطیں باقی رہ گئی وہ بہت زیادہ ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار