

Loading content...
اس طرح ثابت ہوا کہ اس دور میں خمس کے کلی مالک ہمارے شہنشاہ معظمؐ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہیں کیونکہ خمس کا حقیقی مالک ہر زمانے کا امامؐ ہوتا ہے اور ہر کسی پر ان تک خمس کا پہنچانا واجب ہے اور اگر کوئی مومن ہر بار رسائی نہ پا سکے تو اسے ایک مرتبہ اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے ضرور دریافت کرلینا چاہیے کہ میں کسے خمس پیش کروں تاکہ یہ مال آپ تک پہنچ سکے؟ اس کیلئے بہت تاکید ہے کہ مال خمس امام زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف تک ہی پہنچانا چاہیے؟ جیسا کہ شہنشاہ معظمؐ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت ابوذر غفاری سلام اللہ علیہ اور حضرت سلمان پاک سلام اللہ علیہ کو خمس و زکواة کی ادائیگی کی خصوصی طور پرتاکیدفرمائی تھی یہ بات جناب سید ابن طاؤس نے اپنی کتاب الطرف میں یوں روایت کی ہے کہ آنحضرت نے حضرت سلمان پاک سلام اللہ علیہ اور حضرت ابو ذر غفاری سلام اللہ علیہ کو وصیت فرمائی کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار