

Loading content...
کل سے ہم اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے اسم مبارک الغریم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف پر گفتگو کو جاری رکھے ہوئے ہیں جیسا کہ کل ہم نے عرض کیا تھا کہ غریم کے معنی ہیں ایسا قرض خواہ جو کسی صورت میں اپنا قرض معاف نہ کرے اور ہم نے کل عرض کیا تھا کہ خمس بھی ان کا ایک قرض ہے جو انہی کو ادا کرنا ہے اور جو ادا نہیں کرے گا اس سے ایک دن تلوار کی نوک پر یہ قرض طلب کیا جائے گا جبکہ اس وقت اس کے پاس ادا کرنے کیلئے ایک پائی بھی نہیں ہوگی اور اس وقت کیا انجام ہوگا یہ تو معلوم ہی ہے … کل میں نے عبد اللہ بن سنان کی روایت پیش کی تھی جس میںامام صادق آل محمد علیہ الصلوات والسلام نے خمس کے بارے میں فرمایا تھا… اب ہم اس حدیث کے اجزاکا ایک اجمالی تجزیہ کرکے بات کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں حدیث یہ تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار