

Loading content...
ہمیں تاریخ کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہے کہ جب حوزۂ علمیہ کی بنیاد رکھی گئی تھی تو اس وقت شیعہ قوم عالم غربت سے جوج رہی تھی اس لئے اس دور میں جو بچے علمِ دین کے حصول کیلئے آتے تھے انہیں ہزاروں معاشی مسائل کا سامنا تھا اور اس میں فاقوں تک نوبت پہنچ جاتی تھی اس دور میں عالم اضطرار میں مال خمس کو دینی درس گاہ میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی اس کے بعد شیعوں پر کشائش اور فراخ دستی کا زمانہ آیا تو انہوں نے اس اضطراری جوازکو کلی طور پر جائز بنا دیا اور اس کے بعد سادات کا حق ختم ہوگیا اور وہ درسوں کا حق بن گیا اور اس کے وارث صرف نام نہاد دینی درسوں کے اجارہ دار بن گئے اور سادات کو اس طرح محروم کیا گیا کہ آج 50%سے زیادہ سادات صرف بھیک مانگتے ہی نظر آتے ہیں ہمیں اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے خاندان کے مورث اعلیٰ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پر اور ان کی نیت پر تو کوئی حملہ نہ کریں آپ اتنے آگے بھی نہ بڑھیں کیونکہ اس مظلوم خاندان کے آخری سہارے نے اس دنیا میں آنا ہے اس لئے آپ وہی کچھ کریں جس کی سزا بھگتنے کی تم میں طاقت ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار