

Loading content...
آپ کے سامنے اعداد و شمار پیش کئے جائیں تو آپ کیلئے شرم سے مرنے کا مقام ہوگا کہ اس وقت پورے سادات کے 50% فی صد سے زیادہ افراد بھکاری بن چکے ہیں اور یہ تناسب کسی بھی خاندان کا نہیں ہے دنیا کے کسی بھی خاندان کے افراد اس تناسب میں بھکاری نہیں ہیں جس تناسب سے خاندان سادات کے افراد ہیں اور آپ کی مہربانیوں سے اس تناسب میں اضافہ ہو رہا ہے آل امیہ ملعون نے تلوار اورزہر کا ہتھیار استعمال کیا اور عباسی ملاعین نے ان کی پیروی کی اور مال و دولت، علم وعزت، حسب و نسب، وقار و نیک نامی کے حوالے سے اور معاشی طور پرہمیشہ سادات کو قتل کرتے رہے اور آپ کو وہ قدرت و اقتدار تو حاصل نہیں ہے اس لئے آپ انہیں بھوکا اور پیاسہ مارنا چاہتے ہیں مگر یاد رکھیں سادات آپ کے ختم کرنے سے ختم نہیں ہوسکتے آپ لوگوں نے مومنین اور غیر مومنین سب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے درسوں کیلئے چندے، زکواة، قربانی کی کھالیں، صدقات، ردِ مظالم اور دیگر بیسیوں طریقوں سے عوام کا مال کھا کے بھی پیٹ نہیں بھرا تو اس کے بعد آپ نے سادات کے حق پہ ڈاکہ ڈالا تو ہم پھر بھی خاموش تھے کہ رزق تو ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے ہاتھ میں ہے اور سادات کے وہی سر پرست ہیں اس لئے ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوا کہ ہمارا کوئی نقصان ہوا بھی ہے یا نہیں مگر ہمیں اس بات کا دکھ ضرور ہے کہ آپ لوگوں نے ہمارے مورث اعلیٰ (جنہیں زبانی طور پر آپ بھی اپنا نبی کہتے ہیں) کی نیت پر شک کیا ہے انہوں نے جب ساری امت کیلئے زکواة کو لاگو فرمایا تو آپ نے بغلیں بجائیں، انہوں نے سادات پر زکواة کو حرام قرار دیا تو آپ خوش ہوئے کہ اب آپ کا حصہ بڑھ جائے گا مگر جب انہوں نے اپنی غریب اولاد کیلئے خود نہیں بلکہ حکم اِلٰہی کے تحت ایک امداد ی حق کا اعلان فرمایا تو آپ کو ان کی نیت پر شک ہونے لگا کہ انہوں نے اپنی اولاد کی محبت میں ایک عام بادشاہ کی طرح ٹیکس لگا دیا ہے جبکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ رائل برطانیہ کا ایک ظالم بادشاہ تھا اور اس نے اپنی فیملی کیلئے جو مراعات تجویز کئے تھے آپ نے ان پر قیاس کرکے کتنا بڑا جرم و ظلم کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار