

Loading content...
اس دور میں مراکز علمیہ اور مذہبی اداروں سے عوام میںجو نفرت پائی جاتی ہے خصوصاً غریب سادات اور غریب غیرسادات میں جو ان کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اللہ د نے خمس و زکواة وفطرہ اور دیگر ایسے مالی واجبات جو رکھے تھے وہ صرف غریبوں کی بحالی کیلئے رکھے تھے ان سے غریبوں کی خبر گیری کرنا مقصود تھا مگر اس دور میں یہ ساری چیزیں مذہبی ادارے سمیٹ رہے ہیں یعنی ہمارے جو درس چل رہے ہیں وہ انہی مالی وصولیوںسے چل رہے ہیں یہ بھی بجاہے کہ ان کے پاس کوئی دوسرے ذرائع نہیں ہیں کہ وہ دینی مدارس کو چلائیں مگر ان کے خمس و زکواة و فطرہ و قربانی کی کھالیں وغیرہ وصول کرنے سے ان حقداروں کی حق تلفی ضرور ہوتی ہے اور ان مالی واجبات کا حقیقی مقصد فوت ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کا وہ طبقہ جن کی حق تلفی ہوتی ہے یعنی غریب سادات اور غریب غیر سادات میں ان کے خلاف نفرت کا پیدا ہونا فطری عمل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار