

Loading content...
دوستو!ـخمس کے بہت سے فوائد بیان ہوئے ہیں جن کی تفصیل میں عرض نہیں کر سکوں گا کہ کیونکہ یہ ایسا موضوع ہے کہ جس پر ہزاروں کتب تحریر ہوچکے ہیں یہاں اس کے چند فوائد لکھنا چاہتا ہوں…اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے خود انسان کا رزق حلال ہوجاتا ہے اور وہ حرام خوری سے بچ جاتا ہے اور رزق حلال ہونے کی وجہ سے بابرکت ہوجاتا ہے اس میں وسعت آتی ہے جیسا کہ شہنشاہ معظم اما م جعفرؐ صادق علیہ الصلوات والسلام نے فر مایاتھا ٭انی لاخذ من احد کم الدر ھم انی لمن اکثر اھل المدینة مالا ما ارید بذلک الاتطھر وا…کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہم اہل مدینہ کے اہم اور صاحبانِ ثروت افراد میں سے ہیں اور ہمیںمال خمس لینے کی ضرورت نہیں مگر ہم اس کے باوجود آپ سے خمس کا ایک درہم تک قبول فرماتے ہیں تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم محتاج ہیں (نعوذباللہ) بلکہ مال خمس لینے کا مقصد یہ ہے کہ ہم آپ کو پاک کرنا چاہتے ہیں خمس کی ادائیگی میں تمہاری تطہیر ہے نہ کہ ہمیں ضرورت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار