

Loading content...
() قرآن کریم نے امت کی بحالی کیلئے جو ٹیکس عائد فرمایا ہے وہ بھی کل پر رکھا ہے اور خمس کو پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی بحالی کیلئے رکھا ہے اور اسے اس کے مترادف قرار دیا ہے تو اس میں بھی وہی شرائط پائے جانا ضروری ہیں جیسا کہ زکواة کے ہیں اور زکواة کے بارے میں تو یہ حکم ہے کہ جب تمہاری فصل اپنا رنگ بدلتی ہے تو زکواة اسی وقت واجب ہوجاتی ہے یعنی یہ نہیں ہے کہ سارا سال کھانے کے بعد اس میں سے جو بچ جائے اس پر عائد ہوتی ہے کیونکہ عام زکواة کا تعلق امت سے تھا اس لئے اس پر صاحب نصاب ہونے کی شرط لگائی گئی ہے مگر پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کا حق کیونکہ حق اللہ و حق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرح ہے اس لئے اس میں نساب کی شرط نہیں رکھی گئی بلکہ سرکاری ٹیکس وغیرہ منھا کرنے کے بعد انسان جو کمائی گھر لاتا ہے اس کل کمائی پر خمس واجب ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار