

Loading content...
اس دور میں دینی امور میں رعایتیں دی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ خمس کا اطلاق بچت پر ہے نہ کہ پوری کمائی پر یعنی پورا سال کھاؤ پیؤ عیش کرو اور سال کے بعد دیکھو اگر کچھ مال بچ جائے تو اس میں سے بھی پانچواں حصہ ادا کرو جب کہ احادیث صحیح میں اس کے خلاف حکم ہے اور کئی آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام سے کئی طریق سے متعدد احادیث منقول ہیں جن میں بچت کا کوئی تصور نہیں بلکہ پوری کمائی پر اس کا اطلاق ہوتا ہے ایسے بہت سے احادیث میں یہی فرمایا گیا ہے کہ کل کمائی کا پانچواں حصہ خمس ہے نہ کہ بچت پر، کیونکہ آپ نے اسے واضح فرمانے کیلئے درزی کی مثال دی ہے کہ اگر وہ پانچ پیسے بھی کماتا ہے تو اس میں سے ایک ہمارا حق ہے یعنی کل پر خمس عائد ہوتا ہے نہ کہ بچت پر
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار