

Loading content...
اسلام کے دائرے میں غریبوں کاجو دوسرا طبقہ تھا وہ سادات کا تھااسے اللہ د نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احترامِ نسل کی وجہ سے معزز و مکرم فرمایا اور ان پر صدقات کو حرام قرار دیا کیونکہ زکواة بھی ایک صدقہ ہی تھا اس لئے وہ لوگ جو آل رسو لؐ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں سے تھے وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے اگر اللہ د ان کی بحالی کیلئے کوئی چیز فرض نہ کرتا تو یہ خلافِ عدل تھا کہ ایک طرف کسی عام امتی کے بارے میں اتنی تاکید فرمائی کہ اسے اپنی عبادت کے ساتھ یاد کیا گیا دوسری طرف آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر خود ہی زکواة اور صدقات کو حرام قرار دیا اور ان میں سے جو غریب ہوں ان کی مدد کیلئے کوئیمد مقرر نہ کی یہ بات خلافِ عدل تھی اس لئے خالق نے غریب سادات کی امداد کیلئے پوری امت کو حکم دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار