

Loading content...
حکومت اسلامیہ میں اللہ د نے غرباء میں دو اقسام پائے اس میں ایک طبقہ تو تھا عام مسلمانوں کا، اللہ د نے ان کی بحالی کیلئے زکواة کا حکم دیا کہ ہر صاحبِ نصاب زکواة ادا کرے اور غرباء پر اسے تقسیم کیا جائے اسے تو اس طرح واجب قرار دیا کہ جیسے اس نے اپنی عبادت کی تاکید فرمائی اس کی بھی تاکید فرمائی مگر یہ تو اس طرح تھا جیسے انسان کسی جانور کو حلال و ذبح کرتا ہے اور ذبح کئے بغیر تو مال ہی حرام ہوتا ہے اسی طرح زکواة کے بغیر مال ہی حرام رہتا ہے اب کار خیر میں استعمال تو اس کے بعد ہونا ہے کیونکہ اس سے قبل تو مال اس قابل ہی نہیں تھا کہ اسے کار خیر میں لگایا جا سکے ہاں زکواة کی ادائیگی کے بعد وہ حلال ہوا ہے ہاں اب اگر کوئی اس سے نیک کام کرتا ہے مومن بھائی کی مدد کرتا ہے یا غریبوں کے رفاہی کام کرتا ہے تو اب قابل جزا ہوگا ورنہ اس کے بغیر تو ایسے ہی تھا کہ جیسا کوئی طبعی موت مرنے والی حرام و مردارگائے اللہ کے نام پر خیرات کردے یا غربا پر تقسیم کرکے جنت کی امید بھی رکھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار