

Loading content...
ایک حکایت ہے کہ ایک آدمی کی بکری کو بھیڑیا اٹھائے جارہا تھا اور وہ مدد کیلئے چلا رہی تھی اس وقت اس کا مالک بھاگا اور اسے بھیڑیے سے چھڑا لیا پھر اس نے بکری کی حالت دیکھی تو پتہ چلا کہ وہ کافی زخمی ہے تو اس نے اس کی گردن پر چھری رکھ دی، اس وقت بکری نے کہا مالک تو نے مجھ پر احسان کیا اور مجھے بھیڑیئے سے چھڑا لیا مگر کام تو توبھی وہی کر رہا ہے جو وہ کر رہا تھا وہ بھی مجھے مارنا چاہتا تھا اور تو بھی مارہی رہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہیں میری ذات سے کوئی دلچسپی نہ تھی بلکہ تو اور بھیڑیا دونوں کی نگاہ میرے گوشت پر تھی جو تم دونوں کھانا چاہتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار