

Loading content...
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا کے رائج الوقت جتنے سسٹم موجود ہیں اس میں ارتکاز مال چند افراد کے گرد ہوتا رہتا ہے اور اس کی وجہ سے امیر امیر سے امیرتر ہوتا جاتا ہے تو دوسری طرف غریب غریب سے غریب ترہوتا جا رہا ہے اور اس جدید دور میں بھی وسائل مخصوص ہاتھوں میں ہیں اور وہ استحصالی طبقہ نادان اور کم فہم انسانوں کو اپنی ملکیت بنائے ہوئے ہیں اور یہی حقیقت تھی کہ جس کی وجہ سے سوشلز م و کمیونزم کو مقبولیت حاصل ہوئی کیونکہ اس میں بھی حقوق ذات کا خیال نہ رکھا گیا تھا اس لئے وہ بھی ناکام ہوگیا اب میں یہاں سوشلز م کی ناکامی کے وجوہات تو بیان نہیں کروں گا ہاں یہ بات ضرور عرض کروں گا کہ اس کی ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ جو لوگ انقلاب لائے تھے اور انہوں نے عوام کو اقتدار و اختیارات میں شامل کرکے ہر ڈیکٹیٹر (Dictator) سے نجات دینا تھی وہ یہ بات بھول گئے کہ کہیں وہ خود تو ڈیکٹیٹر (Dictator) نہیں بن رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار