

Loading content...
اس سے پہلے کہ میں اس کا ترجمہ کروں یا اس پر تبصرہ کروں اس کے بارے میں کچھ ابتدائی معلومات دینا ضروری سمجھتا ہوں اس آیت کے نزول کی وجہ یہ ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں کسی بھی حالت و کیفیت و صورت کے لوگوں کو نظر انداز یا اگنور (Ignore) نہیں کیا گیا بلکہ جملہ شعبہ ہائے حیات اور صورت و حالتِ حیات کے لوگوں نے اسلام میں شامل ہونا تھا اور جملہ طبقات کے لوگوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونا تھا اس لئے اسلام ایک جامع طرز حیات ہے اور اس میں معاشی، معاشرتی، عمرانی، اقتصادی اصولوں کاہونا ضروری تھا تاکہ یہ جملہ امور میں کفایت کرسکے اور اس سے جملہ طبقات حیات و انسانیت کے لوگ استفادہ کر سکیں اس میں حقوق اللہ سے لے کر حقوق جار ]ہمسایہ[ تک کسی کو بھی فراموش نہیں کیا گیایعنی ایک فرد سے لے کر جماعت اور جماعت سے لے کر ملک اور ملک سے لے کر پورے گلوبل ولیج (Global Village) تک کی ہر چیز کیلئے قوانین و اصولِ قوانین (Basic Principle of Laws) ]بیسک پرنسپل آف لاز[ تک کو بیان فرمایا گیا ہے یہاں میں ان سارے پہلوؤں پہ روشنی تو نہیں ڈال سکتا صرف اتنا عرض کروں گا کہ اسلام کے سامنے جو سب سے اولین ترجیح یا پریارٹی (Priority) تھی وہ تھی انسانیت اور انسانیت کی حساس ترین شکل غریب انسانیت کی غربت ہے اس لئے امیروں سے زیادہ اسلام نے غریب کو سامنے رکھا اور اس کی غربت کو مرکزیت عطا فرمائی جیسا کہ کہاجاتا ہے کہ ہسپتال کا اہم ترین فرد مریض ہوتا ہے اسی طرح دین میں اہم ترین فرد غریب و مفلس و نادار طبقہ ہوتا ہے اور یہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جس مذہبی جماعت میں امرا پرستی شروع ہوجائے وہ مذہبی جماعت سب سے پہلے اخلاقی طور پر کنگال ہوتی ہے اور اس کے بعد وہ ایک نمائشی دینی جماعت بن جاتی ہے اس میں سے روح مذہب نکل جاتی ہے اور اس کی روحانیت فنا ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار