

Loading content...
دوستو!ـمیں عرض کر رہا تھا کہ انسان اپنی اس دنیا کے کسی معاملے میں فائدے کا کوئی ایک پوائنٹ (Point) بھی مس نہیں کرنا چاہتا لیکن آخرت کے معاملے میں لا پرواہی کا بھر پور مظاہرہ کرتا ہے اور مالی واجبات کی ادائیگی کو اپنے لئے اذیت آمیز تاوان سمجھتا ہے، حالانکہ یہ ساری چیزیں خود انسان کا تزکیہ کرتی ہیں جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ لوگ تزکیہ نفس کو ریاضات میں تلاش کرتے ہیں مگر اس کی اصل بنیاد تزکیۂ مال میں ہے… خمس و زکواة کو اسی لئے فروعات میں شامل کیا گیا تھا کہ اس سے انسان کا تزکیہ ہوتا ہے انسان ان کی ادائیگی کی وجہ سے پاک ہوتا ہے اور اس طرح غرباء کی بحالی بھی ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار