

Loading content...
میں ایک مغربی ماہر اخلاقیات کی کتاب پڑھ رہا تھا اس میں اس نے ایک بہت خوبصورت بات کہی جو ہمارے نفسیاتی رویوں کی عکاسی کرتی تھی اس نے کہا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا اور آخرت دونوں جہاں صرف صاحبان دولت کے ہیں کیونکہ جو صاحبِ ثروت ہوتا ہے وہ اپنے آغاز جوانی سے عیاشی میں مبتلا ہوجاتا ہے اور اپنی عیاشی پر بے تحاشہ دولت اڑاتا ہے اسی طرح وہ اس دنیا کی عیاشی کے بھرپور مزے لیتا ہے اور جب بوڑھا ہوجاتا ہے اور عیاشی کرنے کے قابل ہی نہیں رہتا اور اس کی صحت عیاشی کی اجازت نہیں دیتی تو پھر وہ اپنی دولت کا ایک معمولی سا حصہ کسی چرچ یا مندر یا مسجد کو دے دیتا ہے یا خود ہی کوئی عبادت گاہ بنوادیتا ہے یا کسی مذہبی ادارے کی مدد کرکے جنت کا گھر بھی مول لے لیتا ہے گویا اس کے دونوں ہاتھوں میں لڈو ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار