

Loading content...
آپ کسی آدمی کو دیکھیں جو کاشتکار ہو اور کاشت کا موسم ہو تو وہ ادھار لے کر بھی اپنی فصل کاشت کرتا ہے اور اپنی زمین کو خالی نہیں چھوڑتا اپنے گھر کے دانے اٹھا کر مٹی میں رول دیتا ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ اس کاایک ایک دانہ کئی گنا بڑھے گا وہ ایک خرچ کر رہا ہے تو ہزار نہیں تو سو تو ضرور ملیں گے اس لئے وہ اس انوسٹ منٹ (Investment) سے نہیں جھجکتا بلکہ اس میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرنا چاہتا ہے مگر جب آخرت کے امور میں اسے کچھ خرچ کرنا ہوتا ہے تو وہ اسے اس طرح خرچ کرتا ہے کہ جیسے یہ کوئی غیر منافع بخش چیز پر خرچ کر رہا ہو بلکہ آج تو صورت حال یہ ہے کہ جو حقوق اللہ د نے انسان پر واجب قرار دئیے ہیں انہیں بھی ادا نہیں کرنا چاہتا بلکہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کو کوئی شخص ادا کرنا ہی نہیں چاہتا اور اگر کوئی ادا کرتا بھی ہے تو وہ انہیںتاوان یا جرمانے کی طرح ادا کرتا ہے اور اس میں بھی وہ ایسے مذہبی اجارہ داروں کی تلاش میں رہتا ہے کہ جو زیادہ سے زیادہ اسے رعایت اور چھوٹ دیں تاکہ اس کا ایک ایک پیسہ بچ جائے اور انسان کو اگر کوئی عالم ربانی یہ حکم دے کہ تمہارے ذمے ایک ہزار روپیہ بنتا ہے اور دوسرا عالم یا مسجد کا مولوی کہہ دے کہ میاں ان عالم ربانی صاحب کو اس میں اشتباہ ہوا ہے تمہارا ایک روپیہ کم بنتا ہے تو انسان فوراً اس مسجد کے مولوی کی بات کو درست مان لے گا کیونکہ اس نے ایک روپیہ کی اسے رعایت دی ہے یہ اس چھوٹے مولوی کو اس بڑے عالم پر ترجیح دے دے گا کیونکہ یہ تو چاہتا ہے کہ کسی طرح وہ مومن کامل بھی بنا رہے اور اس کا خرچ بھی کم سے کم ہودنیاوی طور پر اس کا کوئی خرچ نہ ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار