

Loading content...
اس دنیا میں انسان اپنے معاملات میں بہت زیرک ہوتا ہے اور اپنے دنیاوی امور کے معاملے میں یہ بہت دور اندیش ہوتا ہے اور اس میں ایک فی صدبھی خطرہ مول لینا نہیں چاہتا حتیٰ کہ خو د خالق اکبر پر بھی بھروسہ نہیں کرتا بلکہ اپنے امورِ دنیا کو خود اپنی ذات پر منحصر سمجھتے ہوئے ذرا بھر غفلت نہیں کرتا یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ اپنے فائدے اور نقصان کو نہ پہچان سکے یا اس کی قوت فیصلہ درست نہ ہو مگر یہ دنیاوی امور میں ہمیشہ فائدہ ہی فائدہ ڈھونڈتا رہتا ہے، لیکن یہ بھی عجیب بات ہے کہ جب یہی زیرک انسان اپنی آخرت کے امور میں مصروف عمل ہوتا ہے تو پھر ہزاروں خوش فہمیوں کو اپنے اوپر مسلط کرلیتا ہے اور خوش اعتقادی کے نام پر بے جا غفلت، سہل انگاری، سستی، تن آسانی اور تن پروری کا مظاہرہ کرتا ہے اور اس میں وہ بے جا توقعات اور خالق و مالک ذات پر بڑے اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور اس کی ہر بات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تو پوری طرح خالق و مالک ذات پر توکل کرتا ہے یہ تو پکا مسلمان ہے مگر اس کی ان باتوں کے پیچھے کوئی بڑا عقیدہ نہیں ہوتا بلکہ امور آخرت میں اس کی بے یقینی اور عدم ایمان ہی کار فرما ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار