

Loading content...
دوستو!ـبات یہ ہے کہ عرفائے کرام رضوان اللہ علیھم فرماتے ہیں کہ جس طرح ایک غلام اپنے مالک کی ملکیت ہوتا ہے اسی طرح مالک بھی اپنے غلام کی ایک طرح سے ملکیت ہوتا ہے کیونکہ جب مالک اسے کہتا ہے کہ یہ میرا غلام ہے تو وہ ایک طرح سے اسے اپنی ملکیت بتا رہا ہوتا ہے اسی طرح جب کوئی غلام کہتا ہے کہ یہ میرا مالک ہے تو وہ ایک طرح سے اپنی عبدیت کے حوالے سے اسے اپنی ملکیت ثابت کر رہا ہوتا ہے یہ عبد و معبود کا جو رشتہ ہے اس میں دونوں طرف کی ملکیت کا تصور جب تک نہ ہو یہ تعلق کامل نہیں ہوتا اسی لئے جب ہم یہ کہتے ہیں کہ اے میرے اللہ … تو یہ لفظ میرے کی نسبت اسے ہمارا بنادیتی ہے اور کوئی چیز ہماری ہوگی تو اس میں ہماری ملکیت کا تصور ضرور ہوگا … لیکن ہم جب کہتے ہیں وہ ہمارا اللہ ہے تو ہماری بات سوفیصد یقینی نہیں ہوتی جب اس کے انوار ذات اسے اپنا کہتے ہیں یا وہ ذات واجب الوجود خود کو جنکا فرماتی ہے تو وہ عبد یت کے اس مقام پر یقینی طور ہوتے ہیں کہ جہاں وہ اپنے مالک کو اپنے ملکیت کہہ سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار