

Loading content...
() دیت مشروط نہیں ہوتی ہمیشہ غیر مشروط ہوتی ہے یعنی دیت کا مالک اس بات کا پابند نہیں ہوتا کہ وہ دیت کو کہاں کہاں خرچ کرے گا…اور نہ دیت دینے والا دیت لینے والے پر کوئی شرط یا پابندی لگا سکتا ہے کہ یہ دیت تم فلاں فلاں مصرف میں صرف کر سکتے ہو یا کسی کو مفت میں نہیں دے سکتے یا فلاں قسم کے آدمی کو نہیں دے سکتے اس طرح کی کوئی شرط دیت میں نہیں ہوتی بلکہ جسے دیت مل جاتی ہے وہ اس کا مالک بالتصرف ہوتا ہے جہاں جہاں اس کا جی چاہے جس جس طرح اس کا جی چاہے اسے خرچ کر سکتا ہے یہ اس کی مرضی ہے کہ وہ دیت کی چیز کسی عالم کو اس کے علم کے حوالے سے دے یا کسی مزدور کو اس کی مزدوری میں دے دے یا کسی بھیک مانگنے والے کو بغیر استحقاق کے دے دے، یہ وہ قانون ہے جسے نہ دنیا کا کوئی قانون روک سکتا ہے اور نہ ہی اللہ د اسے روک سکتا ہے کیونکہ یہ اس کی ملکیت ہے اس پرکوئی شرط عائدنہیںہوسکتی پھر دیکھیں ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو اللہ ملا ہے دیت میں اب ان کی مرضی جسے چاہیں اللہ عطا فرما دیں جسے چاہیں نہ دیں اب کون جبر کر سکتا ہے… اب اگر کسی نے اللہ کو پانا ہے تو پھر اس درپہ آنا پڑے گا کسی اور درسے اللہ نہ ملے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار