

Loading content...
اس نے یہ یونہی نہیں فرما دیا بلکہ اس نے فرداً فرداً عرش، کرسی، لوح و قلم وغیرھم سب پر نگاہ ڈالی اور اپنے میزان عدل اِلٰہی میں تول کر دیکھا تو اس کا پور ا عالمِ موجود اس جان کی قمیت تو کجا ان کی کسی ایک چیز کا معاوضہ بھی نہیں بن سکتا تھا اس وقت خالق نے آواز دی اے میرے محبوب عاشق]محبوب کہنا و من عشقنی عشقتہ کا تقاضہ تھا کہ جو مجھ پر عاشق ہوتا ہے میں اس پر عاشق ہوجاتا ہوں[ فرمایا اے میرے معشوق عاشق اب تو میرے خزانۂ توحید میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہے جو آپ کے مقدس خون کا معاضہ و دیت بننے کے قابل ہو اس لئے اب مجھ اللہ کی جان کے سوا تیرے خون کا معاوضہ کوئی چیزنہیں بن سکتی تو اسے قبول فرما لے، سبحان اللہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار