

Loading content...
میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ دیت وہ چیز قرار پاتی ہے جو اس مقتول کے ورثاکیلئے بھی ایک دولت یا قیمتی چیز تصور ہوتی ہو… اب اس پاک گھر کا معاملہ تو اور ہی مختلف ہے کیونکہ ان کی نظر میں اگر کوئی دولت ہے تو وہ ہے ہی اللہ د اور اس کے علاوہ ان کے سامنے تو دنیا و عقبیٰ کی ہر چیز قطمیر]کھجور کی گٹھلی کی جھلی[ کے برابر نہیں ہے اب انہیں کسی خون کے معاوضہ میں دنیا یا عقبیٰ کی کوئی چیز دی بھی جائے تو ان کیلئے تو وہ ایک رائی برابر قیمت نہیں رکھتی تو پھر ان کی دیت کیا ہوگی؟ اسی چیز کو دیکھتے ہوئے اللہ د نے عین عدل پر مبنی فیصلہ سنایا اور فرمایا کہ ان کی دیت یعنی ان کے خون کا معاوضہ خود مجھ اللہ کے سوا کوئی ہوہی نہیں سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار