

Loading content...
جناب وفائی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں جب ذات واجب الوجود کا نور دشت کربلا میں متجلی ہوا توشہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے سجدۂ شکر ادا کرنے کیلئے زین ذوالجناح کو ترک فرما دیا اس کی وجہ یہ تھی کہ جب بھی کوئی سوار کسی محترم ذات کو سامنے روبرو پاتا ہے تو احتراماً سواری سے اترجاتا ہے اسی طرح نور د کو روبرو پاکر شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے زین ذوالجناح کو چھوڑ دیا جب آپ نے زین ذوالجناح کو ترک فرمایا تو اس وقت اللہ د نے بصوت تکلیمی فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار