

Loading content...
دوستو!ـیہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ امام عشاق ازل علیہ الصلوات والسلام سے ذات حق پہلے مخفی تھی یا ان کی کوئی غیر ذات تھی بلکہ اس کی مثال اس طرح ہے کہ جیسے بدن میں روح ہوتی ہے یعنی اگر ہم سمجھانے کیلئے یہ کہہ دیں تو شاید آپ سمجھ سکیں کے بلا تشبیہ نور اولیہ سروریہ ایک جسم کی طرح ہے اور نور ذات اِلٰہی اس کی روح کی طرح ہے اوراس تجلی کی مثال ایسی ہے جیسے کسی آدمی کے اندر کی روح اس کے سامنے مجسم حالت میں کھڑی ہوجائے اور وہ اس میں مستغرق ہوجائے اسی طرح ہم ا س جلوہ گری کو فرض کر سکتے ہیں مگر حقیقت اس سے بہت ارفع و اعلیٰ تھی جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار