

Loading content...
یہاں شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے شکر ادا کیا تجلی ذات وفور پذیر ہوئی اور اس طرح ان کے جسم نورانی پر تجلی ذات کا غلبہ ہوا کہ وہ نور ذات میں مستغرق ہوکر رہ گئے اور انہیں ماسوا اللہ کا ہوش تک نہ رہا گویا ماسوا اللہ کا وجود ذات واجب الوجود میں نابود ہوگیا، ظالمین یہ سمجھے کہ انہیں غش طاری ہوگیاہے، نعوذ باللہ یہ زخموں سے نڈھال ہوکر بے ہوش ہوگئے ہیں مگر یہ وہ بے ہوشی نہیں کہ جس میں کسی چیز کا ہوش ہی نہ رہے بلکہ یہ ہوش کامل کا ادراک تھا، تکمیل عشق میں انجذاب کے عمل کی وجہ سے یہ کیفیت تھی، حسن اولیۂ ازلیہ میں مستغرق ہونے والی خود بے خبریتھی، جیسا کہ حسن یوسف کو دیکھ کر زنان مصر میںخود بے خبریطاری ہوگئی تھی کیونکہ وہ عورتیں عام بشری نسا میں سے تھیں اس لئے انہیں حسن نبوی نے خود بے خبری طاری کردی تھی مگر عشاق ازل کے انوار اِلٰہیہ میں صرف حسن ازلیہ اِلٰہیہ ہی یہ کیفیت پیدا کر سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار