

Loading content...
بعض عرفا ئے کرام لکھتے ہیں جب یہ مکالمہ ہوا تواس وقت شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام زمین پہ رونق افراز تھے بعض لکھتے ہیں یہ مکالمہ زین ذوالجناح پر ہی ہوا اور امام عشاق ذات علیہ الصلوات والسلام نے جب زین ذوالجناح پر نماز جمعہ ادا فرمائی تو کوچ پہ آخری سجدہ ادا فرمایا اس کے بعد سر اٹھایا تو وحدانیت الکبریٰ کے جلوہ ذات کومجرداً متجلی پایا تو پھر فوراً سجدہ شکر کیلئے زمین کی طرف جھکے کیونکہ شکر کا افضل ترین سجدہ خاک پر ہی ہوتا ہے اس وقت آپ نے زین چھوڑ دی اور زمین کی طرف روانہ ہوئے اور خاک کربلا پر اپنی جبین مبارک اس طرح رکھ دی کہ پہلے پیشانی کو زمین پہ رکھا اور فرمایا شکر اًلک اس کے بعد دایاں رخسار خاک پر رکھا اس کے بعد بایاں رخسار خاک پر رکھا اور شکر ادا فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار