

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام صبح سے اپنے اصحاب و انصارکو ان کی منزل اعلیٰ تک پہنچانے میں مصروف رہے جیسے ایک ملاح مسافروں سے ایک کشتی بھر کر دوسرے کنارے تک پہنچا آتا ہے پھر واپس آتا ہے دوسرا پور]مسافروں کی کھیپ[تیار ہوتی ہے پھر وہ انہیں کشتی پر سوار کرتا ہے اور انہیں دوسرے کنارے تک لے جاتا ہے اسی طرح امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے پہلی کشتی میںاصحاب و انصار کاپور بھرا اور انہیں ان کی منزل اعلیٰ تک پہنچایا مگر اس دوران پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے سارے افراد بہت بیقرار تھے کہ ہمیں اپنے اصل اعلیٰ سے واصل فرمایا جائے وہ بار بار سفارشیں ڈھونڈ رہے تھے کہ ہمیں جلدی نمبر مل جائے مگر یہ اس ناخدا علیہ الصلوات والسلام کی رواداری تھی کہ وہ پہلے غیروں کوسرفراز فرما رہا تھا اور اپنوں کو تاخیر میں ڈالے ہوئے تھا جیسے کوئی مہمان نواز پہلے کھانا مہمانوں کو پیش کرتا ہے اور گھر والوں کو بعد میں دیتا ہے اسی طرح یہاں امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام ایثار فرما رہے تھے اور سعادت ازلی سب سے پہلے مہمانوں کی جھولی میں ڈال رہے تھے اسی طرح بعد میں اپنے پاک گھر کے نوری افراد اطہار علیہم الصلوات والسلام کی باری آئی تو ان میں سے جو زیادہ بیقرار تھا اسے سب سے پہلے روانہ فرمایا گیا یہ سلسلہ چلتا رہا… ظالمین اپنے ظلم کی ذلت سمیٹتے چلے گئے اور مظلومینؐ علیہم الصلوات والسلاماپنے مقام اعلیٰ سے واصل ہوتے چلے گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار