

Loading content...
وہ دیکھتا ہے کہ میدان طلب و وجد اور محبت و عشق میں کئی عشاق ازل اپنے اصل اعلیٰ کے مرتبۂ کمال کو پانے کی بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں اصحاب جانثار اپنی اصل اعلیٰ سے واصل ہونے کیلئے بیقرار ہیں خاندان توحید و رسالت علیہ الصلوات والسلام اپنی اصل اعلیٰ سے واصل ہونے کیلئے تڑپ رہا ہے اور دوسری طرف کئی شقیان ازلی اپنی اصل اعلیٰ شقاوت کبریٰ کو پانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اسفل السافلین تک پہنچنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں یعنی وہاں ہر کوئی اپنے کمال کی طرف مصروف پرواز تھا شر اپنے کمال کی طرف لڑھک رہا تھا اور خیر اپنے کمال کی طرف محو پرواز تھی ہر فرد اپنے ظاہر کو بھول چکا تھا کفار اپنی ظاہری اوقات کوبھلا کر قادر و قہار سے مصروف پیکار تھے اور اصحاب و انصار اپنی بشریت کو فراموش کرکے نورانیت میں جذب میںہونے کی جدوجہد کر رہے تھے اور خاندان تطہیر کے انوار قدسی علیہم الصلوات والسلام اپنے ظاہر اور اختیارات اِلٰہیہ کوبھول بھلا کر اپنی حقیقت ازلیہ و ابدیہ کی طرف محو پرواز تھے یہ میدان جنگ نہ تھا بلکہ اپنی اپنی منزل کمال کو پانے کی جولان گاہ تھا… یہاں میں سب کی بات کروں گا تو بات بڑھ جائے گی ہم صرف امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام ہی کو دیکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار