

Loading content...
دوستو!ـ میں یہ عرض کر رہا تھا کہ ہر چیز اپنے اصل اعلیٰ کی طرف بڑھتی ہے لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اصل علیٰ ایک نہیں ہے جیسا کہ ہماری منزل کمال معصومین علیہم الصلوات والسلام ہیں اس سے آگے ہم نہیں جا سکتے مگر خود انوار اِلٰہیہ ازلیہ و ابدیہ علیہم الصلوات والسلام کی منزل کمال ذات واجب الوجود ہے اور یہ بھی ہے کہ وہ اس کے کمال قرب ہی میں سدا رہتے ہیں ان کا ظاہر ہمارے ساتھ ہوتا ہے ان کا باطن عین کمال قرب پر واقع ہوتا ہے ہاں جب یہ انوار اپنے ظاہر کو اپنے باطن سے متصل فرماتے ہیں یا بہ الفاظ دیگر ان کا باطن ان کے ظاہر پر طاری ہوجاتا ہے تو ان لمحات میں اس مقام پر انہیں دیکھ کر بڑے بڑے امام امت بھی یہی کہتے ہوئے نظر آتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار