

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ جو حسنات اِلٰہی کی صورت میں سامنے آئے انہیں تکبیر عطا کی گئی اور جو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حسنات کی تجسیم کی صورت میں سامنے آئے انہیں تصغیر عطافرمائی اور یہ اس مرتبے کی تکبیر وتصغیر ہے جو اللہ جل جلالہ اور اس کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مابین تھی ورنہ من حیث الذات یہ سارے صاحب تکبیر ہیں کسی میں کوئی تصغیر موجود ہی نہیں ہے … ان کی تکبیر بھی تکبیر اِلٰہی کی طرح کی ہے جیسا کہ ہم کہتے ہیں اللہ اکبرتو اسے کسی سے بڑا نہیں کہتے ہیں بلکہ اس کی بڑائی بیان کرتے ہیں اسی طرح حسین علیہ الصلوات والسلامکہہ کر ہم انہیں کسی سے چھوٹا نہیں کہتے بلکہ ان کی ماتحتی بیان کرتے ہیں ورنہ یہ دونوں حسن ہیں اسی لئے انہیں پاک حسنینؐ یعنی دو حَسَن کہاجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار