

Loading content...
دوستو!… سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہ مرکز حسن ازل ہیں کہ جن کا حسن ازلی و ابدی ہے اس لئے ان کے لئے جو عاشق حقیقی درکار تھا وہ بھی ازلی وابدی ہونا لازم تھا اور اللہ جل جلالہ کے سوا کوئی ازلی و ابدی ذات تھی نہیں تو لازم تھا کہ اسی کو اس ازلی و ابدی حسن سے عشق ہونا تھا اور وہ اپنے محبوب کو دل دے بیٹھا کیونکہ اس کے پاک محبوب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صاحب حسنات تھے او رحسن ہمیشہ حسنات سے وفادار ہوتا ہے اس طرح سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس حسن ازل کے عاشق قرار پائے مگر کمال حسنات اور ان کے ازلی و ابدی حسن کی وجہ سے اللہ جل جلالہ بھی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر عاشق ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار