

Loading content...
دوستو!… یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ عشق ہمیشہ حسن کا وفادار ہوتاہے عشق ہمیشہ حسن کے تابع ہوتا ہے لیکن حسن کبھی عشق کا وفادار نہیں ہوتا …اس کی وجہ یہ ہے کہ حسن شہنشاہ ہے اور عشق جانثار غلام ہے …حسن خدا ہوتا ہے تو عشق اس کا عبد ہوتا ہے، حسن صنم ہوتا ہے تو عشق اس کا پجاری ہوتا ہے اس لئے کوئی شہنشاہ اپنے غلام کا اور کوئی صنم اپنے پجاری کا اور کوئی خدا اپنے عبد کا پابند نہیں ہوتا بلکہ عبد اور غلام ہی اس کا پابند ہوتا ہے ہاں حسن اگر پابند ہوتا ہے تو وہ حسنات کا ہوتا ہے یعنی جب عاشق میں کمال عشق کی وجہ سے حسنات پیدا ہوجائیں تو پھر معشوق اپنے عاشق کا عاشق ہوجاتا ہے عاشق اپنے معشوق کا معشوق ہوجاتا ہے جیسا کہ حدیث قدسی میں فرمایا گیا ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار