

Loading content...
دوستو!… صاحبان عشق کہتے ہیں کہ عشق کا تعلق صرف حسن سے ہوتا ہے اس کے علاوہ کسی دوسری چیز کا ادراک کرہی نہیں سکتا جیسا کہ سماعت کا تعلق آواز سے ہوتا ہے اور وہ کسی دوسری چیز کو ادراک کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی اسی طرح عشق بھی حسن کے علاوہ کسی شئے کو دیکھ ہی نہیں سکتا … عشق کی آنکھ صرف حسن کے رنگ دیکھ سکتی ہے باقی سارے رنگوں کے معاملے میںوہ کلر بلائنڈ (Color Blind) ہوتی ہے …عشق حسن کی شعاع میںایسا گم ہوتا ہے کہ اسے حسن کے علاوہ کچھ بھی نظر نہیں آتا یعنی نہ خاندان، نہ ذات پات، نہ سیرت و کردار، نہ عزت و ذلت، نہ تخت و تاج، نہ تکلیف و اذیت، نہ نام ونمود، نہ نفع و نقصان، نہ دنیا و عقبیٰ، نہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یعنی عشق کسی دوسری چیز کا ادراک کرہی نہیں سکتا ااس لئے تو فرمایا گیا تھا کہ ٭ المحب لایلام …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار