

Loading content...
مؤدت ناقصہ یہ ہے کہ انسان کسی پر اپنی جان ومال وعزت وناموس لٹا دے مگر اس میں اس کا دل خوش نہ ہو جیسا کہ انسان اپنے والدین کی بیماری پر سارا گھر بیچ کر انہیں بچا لیتا ہے تو اسے والدین کے بچ جانے کی خوشی بھی ہوتی ہے مگر اس میں گھر کے لٹ جانے کا دکھ بھی ہوتا ہے لیکن مؤدت کامل یہ ہوتی ہے کہ انسان اپنے محبوب پر خرچ ہونے والی چیز کو اس طرح قبول کرے کہ اس کی لٹائی ہوئی ہر چیز کو محبوب نے قبول کرکے احسان فرمایا ہے … عاشق اپنے محبوب پر سب کچھ لٹا کر بھی محبوب کا احسان سمجھتا ہے کہ اس نے اسے قبول تو کرلیا ہے اور یہی مؤدت دراصل عشق کہلاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار