

Loading content...
دوستو!… یہ ایک حقیقت ہے کہ ظاہری حسن کو عاشق کی بصارت دیکھ سکتی ہے یا ادراک کرتی ہے، حسن کلام و صوت کو سماعت دیکھتی ہے، حسن خوشبو کو حسِ شامہ دیکھتی ہے، حسن معاشرت و سیرت کو حاسۂ اخلاق دیکھتاہے جبکہ حسن باطن کا ادراک بصارت نہیں کرسکتی بلکہ اس کا ادراک بصیرت کرتی ہے یعنی حسنِ ذات کو قلب دیکھتا ہے اس لئے اس کا عشق باطنی بھی قلب کی گہرائیوں سے ہوتا ہے اور حسنِ حقیقی کو صرف عرفان دیکھ سکتا ہے اور حسنِ ازل کو وجدان ہی دیکھ سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار