

Loading content...
دوستو!… جب حسن اعمال و افعال و اقوال میں پایا جائے تو اسے عربی میں حسنہ کہتے ہیں جس کی ضد سئیہ ہے لیکن یہ بات یاد رہے کہ حسن کی شکل و ہئیت اپنی اپنی صورت ِمعروضی میں جداجدا ہوتی ہے کیونکہ رنگ کا حسن علیحدہ ہوتا ہے خدوخال کا حسن علیحدہ ہوتا ہے خوشبو اور صوت کا حسن ان سب سے جداگانہ ہوتے ہیں اسی طرح عمل و سیرت کا حسن دیگر سارے حسنوں سے جداگانہ ہوتا ہے اسی طرح حسن کی ظاہری جتنی قسمیں ہیں ان سب کا حسن ایک منفرد انداز و ساخت و ہئیت کا ہوتا ہے اور باطن کا جو حسن ہوتا ہے اس کی ہئیت ان سب سے جداگانہ ہوتی ہے بعینہ ظاہری حسن کے ساتھ جو عشق ہوتا ہے اس کی صورت جداگانہ ہوتی ہے اور جوباطنی حسن ہوتا ہے اس کا عشق بھی باطنی ہوتا ہے اور اس کی صورت و ساخت جدا گانہ ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار