

Loading content...
دوستو!… جب آپ کے سامنے جزئی حسن کی صورت سامنے آگئی ہے تو اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ انسانوں میں معروضی و جزئی حسن کی طرح معروضی وجزئی عشق بھی پایا جاتا ہے جو صرف اس جزو حسن سے تعلق رکھتا ہے جو متعلقہ شخص میں پائی جاتی ہے یعنی اگر کسی میں حسن کلام ہے تو اس سے صرف عشق کلام ہی کا تعلق ہوگا اور اگر کسی میں حسن خلق ہے تو دوسری طرف عشق خلق کا اس سے تعلق ہوگا اور اگر کسی کی آواز میں حسن پایا جاتا ہے تواس سے متاثر بھی عشق آواز ہی ہوگا نہ کہ کلی طور پر انسان سامنے والے سے محبت کرے گا جیسا کہ بعض لوگ ایسے ہیں جو انڈیا کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی آواز کے عاشق ہیں مگر اس کی صورت سے نفرت کرتے ہیں یا کم از کم اسے حسین تصور نہیں کرتے ہیں کیونکہ اس میں حسنِ آواز ہے تو ادھر عشق آواز ہے … اب جس طرح آپ حسن کے ساتھ اضافتیں لگا کر اس کے اقسام تلاش کر سکتے ہیں اسی طرح عشق کے ساتھ بھی اضافتیں لگاتے چلے جائیں آپ کوتعداد حسن کے مطابق، عشق کے اقسام مل جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار