

Loading content...
دوستو!… ماہرین جمالیات کے یہ دونوں مکاتیب فکر صدیوں سے آپس میں بر سر پیکار ہیں دلائل کا پلڑا کبھی ایک طرف بھاری نظر آتا ہے تو کبھی دوسری طرف لیکن کچھ حضرات ایسے بھی ہیں جو ان دونوں مکاتیب ِفکر میں مفاہمت و مصالحت کرواتے ہوئے نظر آتے ہیں بلکہ وہ کہتے ہیں کہ حسن نہ ہی کلی طور پر موضوعی ہے اور نہ ہی کلی طور پر معروضی ہے بلکہ حسن میں دونوں صفات پائے جاتے ہیں یعنی اس میں موضوعیت بھی ہوتی ہے اور معروضیت بھی ہوتی ہے مگر اس مکتبۂ فکر کے لوگ اس کا تعین نہیں کرتے کہ کونسی چیز یا شق میں موضوعیت ہے اور کونسی جز میں معروضیت ہے اور اگر یہ دونوں ایک چیز میں جمع ہوتی ہیں تو ان کا تناسب کیا ہوتا ہے ؟…اور اس تناسب کو پرکھنے کا پیمانہ کیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار