

Loading content...
اس کے جواب میں پہلا مکتبۂ فکر کہتا ہے کہ ایک حسین وادی کاحسن سب کو اچھا لگتا ہے، ایک حسین پھول سب کو اچھا لگتا ہے، بعض فلمی چہرے سب کو حسین لگتے ہیں، جھرنوں اور بہاروں کا حسن، صبح کو نکلتا ہوا ٹھنڈا سورج، نیلگوں پہاڑوں کے گھونگھٹ میں منہ چھپاتا حنائی سورج ،سب کو اپنے حسن سے مسحور کردیتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ان چیزوں میں فی نفسہ حسن موجود ہے ورنہ سب کو ان کا متاثر کرنے کا عمل یکساں نہ ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار