

Loading content...
کیونکہ ایک چیز کسی انسان کوحسین لگ رہی ہوتی ہے تو عین اسی وقت دوسرے انسان کووہ قبیح نظر آرہی ہوتی ہے جیسا کہ مشاہدہ ہے کہ ایک عورت پر کوئی انسان مجنوں بناہوا ہوتا ہے تو دوسرے کیلئے وہ کسی ڈائن اور چڑیل سے کم نہیں ہوتی اس سے ثابت ہوا کہ حسن فی نفسہ و ذاتہ کچھ نہیں ہے بلکہ انسان کے حاسۂ جمالیات کی پیدا کردہ صورت واہمہ ہے …اور وہ کہتے ہیں کیونکہ ہر انسان کا حاسۂ جمالیات ایک دوسرے سے جدا جدا ہوتا ہے اس لئے ہر انسان کا تصورِ حسن جدا جدا ہے جیسا کہ ہر تالے کی چابی جدا ہوتی ہے اور ایک مخصوص چابی ہی ایک تالے کو کھول سکتی ہے اسی طرح ایک مخصوص حسن ہی ایک انسان کے حاسہ ٔجمالیات کو بیدار کر سکتا ہے جبکہ وہ حسن کسی دوسرے کے حاسۂ جمالیات کو بیدا رنہیں کرتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار