

Loading content...
عرفانیاتی طورپہ دیکھا جائے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ انسان جس کے قرب میں جاتا ہے اس کے قرب کے نتیجے میں اُس کے یعنی مُقَرِّبْ کے مُقَرَّبْ میں صفات و خصوصیات پینی ٹریٹ (Penetrate) ]سرایت پذیر[ ہوتے ہیں اور انسان میں اس کے خصوصیات داخل ہوجاتے ہیں… جیسا کہ عام مثال دی جاتی ہے کہ جو چیز آگ کے جیسے جیسے قریب ہوتی جاتی ہے اس میں آگ کی خصوصیات و صفات داخل ہونا شروع ہوجاتے ہیں یعنی اس کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجاتاہے اسی طرح جب کوئی اپنی اصل اعلیٰ کے قرب میں جاتا ہے تو اس میں اس کی اصل کے صفات و خصوصیات داخل ہوکر ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں جیسا کہ میں اکثر مثال دیتے ہوئے عرض کرتاہوں کہ مومنین کی اصل اعلیٰ معصوم ہے اور عصمت میں جذب شعور کی صلاحیت ہوتی ہے، معصوم چاہے مجازی ہی کیوں نہ ہو وہ اپنے اندر شعور کو جذب کرکے اپنے جیسا بنا دیتا ہے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی بزرگ جب کسی بچے کو گود میں لے کر پیار کرتا ہے تو بچے کی مجازی معصومیت اس کا شعور سلب کر لیتی ہے اور وہ اپنی بزرگی کو بھول جاتا ہے اور اس کے ساتھ اس جیسی توتلی زبان بولنا شروع کر دیتا ہے اس جیسے حرکات کرنا شروع کر دیتا ہے اسی طرح جب کوئی انسان معصوم ازل علیہ الصلوات والسلام کے نور کے قرب میں جاتا ہے تو اس سے بھی سلب شعور ہوتا ہے جس سے وہ معصوم جیسے افعال و اقوال حرکات و سکنات کا مظاہرہ کرتا ہے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ ایک عام آدمی کو معصوم ازل نظر آنا شروع ہوجاتا ہے اور ایک عام انسان اس شک میں مبتلا ہوجاتا ہے کہ شاید یہی شخص ہمارا امام ہے یا نبی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار