

Loading content...
اچانک منقذ بن مرہ ملعون نے ظلم کا تحفہ پیش کیا شہزادے پاکؐ کا عمامہ گھوڑے کے بائیں طرف گرا اور تلوار دائیں طرف ہاتھ سے چھوٹ کر گری… یہ منظر دیکھا شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام نے انہوں نے بایاں ہاتھ جگر پہ رکھا اور دایاں ہاتھ تلوار کے قبضے پر… ادھر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ان کی یہ کیفیت دیکھی تو ان سے کرسی چھوٹ گئی اور عمامہ گلے میں آگیا…ادھر جناب فضہ سلام اللہ علیہا نے یہ منظر دیکھا تو چہرے پہ موت کی زردی چھاگئی اورزمین پر بیٹھ گئیں…جونہی پالنے والی دکھی ماں نے ان کی یہ حالت دیکھی تو جیسے کھڑی ہوئی تھیں وہیں زمین پر بیٹھ گئیں اور ان کی چادر کا دامن سر اطہر سے متحرک ہوا…ادھر سگی ماں صلوات اللہ علیہا نے جب ان کی یہ حالت دیکھی تو فوراً مصلے پہ سر سجدے میں رکھ دیا اور فرمایا الحمد اللہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار