

Loading content...
اب کیفیت یہ ہے کہ جب شہزادہ پاک دشمنوں پر حملہ کرکے کسی آنے والے ملعون کو فی النار کرتے ہیں تو جناب عباس علیہ الصلوات والسلام کے چہرے پر مسرت کے آثار ظاہر ہوتے ہیں… انہیں دیکھ کر شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے رخ انور پہ مسرت اور اطمینان کی لہر دوڑ جاتی ہے جب ان کے رخ انور پہ مسرت کی لہر نظر آتی ہے تو جناب فضہ سلام اللہ علیہا کے چہرے پہ ایک مسرت دوڑ جاتی ہے… جب جناب فضہ سلام اللہ علیہا کے چہرے پہ مسرت کی جھلک نظر آتی ہے تو عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا کے رخ انور پہ بھی مسرت کی سرخی چھاجاتی ہے… ادھر ان کے چہرے پہ اس ماں کی نگاہ ہے جس نے زندگی میں کبھی اپنے جوان بیٹے کو بیٹا بھی نہیں کہا جب وہ ان کے رخ انور پر مسرت کی لہر دیکھتی ہیں تو ماں کی ممتا مطمئن ہوجاتی ہے کہ میرا لعل ابھی تک تو جنگ کر رہا ہے خیر سے ہے… اسی طرح جب شہزادہ پاک دشمنوں میں گھر جاتے ہیں تو شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کے چہرے پہ زردی چھا جاتی ہے آگے یہ زردی امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے چہرے پہ منتقل ہوجاتی ہے ان کے رخ انور پہ آثار تفکر دیکھ کر جناب فضہ سلام اللہ علیہا کے چہرے پہ زردی چھاجاتی ہے… ان کے چہرے کا رنگ متغیر دیکھ کے عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا فرماتی ہے خالق میرے لعل کی حفاظت فرما… اس وقت مصلے پر تشریف فرما دکھی ماں صلوات اللہ علیہا ان کے چہرے پہ زردی دیکھتی ہیں تو دل ڈوبنے لگتا ہے… کربلا کے میدان میں ہر لمحہ یہ ان چہروں کے رنگ بدل رہے ہیں کبھی خوشی، کبھی فکر کے آثار مسلسل میدان سے آخری خیمے تک آرہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار