

Loading content...
آپ کتب مقاتل اٹھا کر دیکھیں جب شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام آخری مرتبہ اہل حرم سے وداع ہوکے میدان میں تشریف لے گئے انہوں نے جنگ کی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ شہزادہ پاک کی ذات سے لے کر ان کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا تک ایک سلسلۂ نگاہ قائم تھا… شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی نگاہ فوج شام پر تھی… شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام اپنے رہوار پر سوار ہوکے ایک بلند مقام پر تشریف فرما تھے اور ان کی نگاہ شہزادہ پاک پر تھی… امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام خیام کے سامنے ایک کرسی پر تشریف فرماتھے اور ان کی نگاہ شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام پر تھی… ادھر خیام کے دروازے پر جناب فضہ سلام اللہ علیہا کھڑی ہوئی تھیں ان کی نگاہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام پر تھی… ادھر خیام کے اندر شریکة الحسین بی بی صلوات اللہ علیہا جنہوں نے شہزادے کو بڑے ناز سے پالا تھا ان کی نگاہ جناب فضہ سلام اللہ علیہا پر تھی… قناتوں کے اندر ایک خیمہ تھا جس میں شہزادے پاک کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا مصلے پہ تشریف فرما تھیں اور ان کی نگاہ عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا پر تھی… یہ ایک سلسلہ نگاہ تھا یہ ایک نگاہوں کی زنجیر تھی یہ ایک تسبیح کے دھاگے کی طرح کا سلسلہ تھا جس میں تطہیر کا ہر دانہ پرویا ہوا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار