

Loading content...
اسی طرح اس نور سروری صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاک افراد کا جو وجدان تھا وہ اپنی حقیقت اولیہ کا وجدان تھا جیسا کہ میں بارہا یہ باتیں آپ کے سامنے عرض کرچکا ہوں یہ نور تطہیر اپنی اصل الاعلیٰ کیلئے مصروف طلب و وجد تھا جب اس پاک گھر کے اِلٰہی افراد عشقنی کی منزل سے محو پرواز ہوئے تو ہر شہزادے میں بے پناہ تڑپ تھی ہر شہزادہ اپنی اصل سے ملنے کیلے بہت پیاسہ تھا آپ تاریخ کربلا کو دیکھیں آپ کو پتہ چلے گا کہ سوائے کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کے کوئی شہزادہ ایسا نہیں جس نے یہ عرض نہ کیا ہو کہ العطش ....اسقینی من المائ…یعنی پیاس کا اظہار نہ کیا ہو کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کا استثنیٰ کیوں کیا ہے اس پر پھر کبھی بات ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار