

Loading content...
دوستو!ـیہ بات یاد رہے کہ انسان وجدان کے بعد مشاہدے میں داخل ہوجاتا ہے مگر اس کے مشاہدہ کی لو پھر بڑھتی جاتی ہے جیسے جیسے وہ قریب سے قریب تر ہوتا چلا جاتا ہے تو اس کے مشاہدے میں ظہور نور کی شدت پیدا ہوتی چلی جاتی ہے جیسا کہ ہم دور سے کسی پہاڑ پر آگ جلتی دیکھتے ہیں تو ایک ننھے منے ستارے کی طرح ٹمٹماتی نظر آتی ہے جیسے جیسے انسان اس کے قریب ہوتا جاتا ہے اس کا سائز، ساخت، ہیئت، لو، لپٹ، بڑھتی اور واضح ہوتی جاتی ہے اسی طرح مشاہدہ حق میں ابتدائی مشاہدہ خفیف ہوتا ہے لیکن اس کے جمال پر عاشق مر مٹتا ہے اور اس کے لمحاتی ہجر کو بھی برداشت نہیں کر سکتا اور وہ دعائے کمیل کا یہ فقرہ دہراتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار